ہندوستان اگر اقتصادی ڈھانچہ جارتی اصلاحات پر عمل جاری رکھے تو وہ مجوزہ
شرح ترقی 7.6 فیصد سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح حاصل کرسکتا ہے، ایسے وقت
میں جب اچھی مانسون کی بارش کی طفیل امکانات روشن ہوئے ہيں۔ یہ اظہار خیال عالم مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ماہر اقتصادیات موریس آبسٹفلڈ نے آج کیا۔
بروکنگس انڈیا کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر
موریس آبسفلڈ نے کہا کہ 3.2 فیصد شرح سے ترقی کرتی ہوئي دنیا میں ، جہاں دو
بڑی معیشتیں امریکہ اور چین بالترتیب 2.6 اور 6.9 فیصد شرح سے پیش رفت
کررہی ہيں، وہاں یہ کہنا غیر ضروری ہے کہ ہندوستان ایک روشن معاشی مرکز کی
حیثيت سے نمودار ہوچکا ہے۔